25 مارچ 2012 - 19:30

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے کہا ہے کہ بغداد میں عرب لیگ سربراہی اجلاس کے انعقاد سے عراق علاقے میں طاقت کے توازن کا مرکز بن جائے گا۔

ابنا: نبیل العربی نے جو بغداد کے دورے پر ہیں عرب سربراہی اجلاس کے لئے کئے گئے انتطامات کا معائنہ کیا اور عراقی حکومت کی کوششوں کوسراہا۔ ادھر عراقی حکام نے بھی اس اجلاس کو عراق کے لئے کامیابی قراردیا کیونکہ بعض عرب ممالک نہیں چاہتے تھے کہ بغداد میں عرب لیگ کا اجلاس منعقعد ہو۔

ادھر العراقیہ گروہ جسے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، عرب لیگ اجلاس میں داخلی مسائل پیش کرکے اجلاس میں خلل ڈالنا چاہتا تھا تاہم اس کی کوششیں ناکام بنادی گئي ہیں۔ بغداد میں عرب لیگ سربراہی اجلاس انتیس مارچ کو ہونے والا ہے۔
....... 
/169